ماہ رمضان کا تیسراجمعہ، ایس او پیز کے تحت  اجتماعات،کرونا سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں 

ماہ رمضان کا تیسراجمعہ، ایس او پیز کے تحت  اجتماعات،کرونا سے نجات کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ٹھٹھہ صادق آباد (نامہ نگار)ماہ رمضان کا تیسرا جمعہ ملک بھر کی طرح ٹھٹھہ صادق آباد نواح میں عقیدت و احترام سے منایا گیا کرونا ایس او پیز کے تحت نماز جمعہ کے(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
 اجتماعات منعقد ہوئے، تفصیل کے مطابق  ملک بھر کی طرح ٹھٹھہ صادق آباد جہانیاں پل 14، پل 132، پل پنجو، علی شیر واہن نواح کے علاقوں میں ماہ رمضان المبارک کا تیسرا جمعہ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، مساجد میں سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے کرونا وائرس ایس او پیز کے تحت نمازِ جمعہ کے اجتماعات منعقد ہوئے، اس موقع پر ملکی امن و سلامتی استحکام اسلام پاکستان کی سربلندی کرونا وائرس سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
دعائیں