شوہر سے جھگڑا، خاتون نے دو بیٹے مارکر کالا پتھر پی لیا: حالت تشویشناک 

  شوہر سے جھگڑا، خاتون نے دو بیٹے مارکر کالا پتھر پی لیا: حالت تشویشناک 

  

 ہارون آباد (نامہ نگار) ہارون آباد میں ماں نے گھریلو جھگڑے پر اپنے دو ننھے لخت جگروں کو زہر دیکر قتل کر دیا، پولیس مصروف تفتیش ہے، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے نواحی چک 18ون آر میں ثمینہ بی بی زوجہ حافظ محمد امین کی اپنے خاوند کیساتھ موبائل فون پر میکے جانے کی ضد پر جھگڑا ہوا، جو شہر لاہور میں محنت مزدوری کرتا ہے، جس سے دلبرداشتہ ہوکر ثمینہ بی بی نے اپنے دو ننھے بیٹوں چھ سالہ عبدالوہاب اور آٹھ سالہ عبدالمناف کو کالا پتھر پلا دیا اور خود بھی کالا پتھر پی لیا، جس سے تینوں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد منتقل کیا گیا،جہاں پر موجود ڈاکٹروں نے تینوں ماں بیٹوں کو تشویشناک حالت وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور منتقل کردیا گیا،چھ سالہ عبدالوہاب اور آٹھ سالہ(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

 عبدالمناف راستہ ہی میں دم توڑ گئے جبکہ ماں ثمینہ بی بی وکٹوریہ ہسپتال میں زیر علاج ہے، پولیس نے ملزمہ ثمینہ بی بی کیخلاف اقدام خود کشی اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ہسپتال منتقل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -