قصبہ گجرات میں خاتون پراسرار طور پر ہلاک،تحقیقات شروع

قصبہ گجرات میں خاتون پراسرار طور پر ہلاک،تحقیقات شروع

  

مظفرگڑھ (نامہ نگار)خاوند سے روٹھی خاتون میکے گھر قتل ہوگئی مظفرگڑھ کے قصبہ گجرات کے نواحی علاقہ کوٹی نالہ کی رہائشی 25 سالہ معصومہ اپنے والدین کے گھر کمرے میں موجود تھی کہ اچانک فائر کی آواز آئی اہل خانہ نے کمرہ میں جھانکا تو دیکھا کہ معصومہ بی بی خون میں لت پت پڑی تھی فوری طور پر 15 پر کال کی گئی جس پر ایس ایچ او محمود کوٹ نے فوری رسپانس کرتے(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

 ہوئے جائے وقوعہ پہنچے۔ زخمی معصومہ کو بنیادی مرکز صحت قصبہ گجرات پہنچایا،جہاں سے اسے فوری انڈس ہسپتال مظفرگڑھ روانہ کر دیا گیا مگر مضروبہ راستہ میں ہی دم توڑ گئی۔ پولیس لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے THQ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو روانہ ہوئی تو چوک عمر فاروق پر مرحومہ کے بھائی محمد غضنفر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس وین روک کر زبردستی بہن کی لاش چھین لی، جس پر ایس ایچ او نے فورا ڈی ایس پی کوٹ ادو کو حالات سے اگاہ کیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی کوٹ ادو بھاری پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اورمقتولہ کے بھائی سے کامیاب مذاکرات کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کر دی۔ مقتولہ اور اس کا خاوند آکاش آپس میں کزن تھے اور مقتولہ کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی۔ اس وقت وہ خاوند سے ناراض ہو کر میکے رہائش پذیر تھی بھائی محمد غضنفر کا شک  تھا کہ مقتولہ کو اس کے خاوند نے قتل کیا ہے جبکہ حالات و واقعات بھائی کو بھی مشکوک بنا رہے ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ محمود کوٹ ملک سلیم لنگڑیال نے کہا کہ ہم جلد قتل کا کھوج لگا لیں گے اور قاتل کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

تحقیقات شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -