کراچی کے عوام نے پیپلزپارٹی کے مخالفین کو شکست دی ، نیئر حسین بخاری

 کراچی کے عوام نے پیپلزپارٹی کے مخالفین کو شکست دی ، نیئر حسین بخاری

  

 اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کراچی میں ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی فتح کو عوام کا پیپلزپارٹی پر اظہار اعتماد  قرار دیا ہے  جمعہ کو اپنے ایک بیان میں  سید نیر حسین بخاری نے پیپلزپارٹی کی فتح پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور کراچی کے جیالوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے عوام نے پیپلزپارٹی کے مخالفین کو شکست دی ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی فتح دراصل عوام کی طرف سے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے۔ 

 نیئر حسین

مزید :

پشاورصفحہ آخر -