میٹرو پولیٹن کارپوریشن،چھاپے، گرفتاری، افسر،عملہ روپوش، خوف وہراس

میٹرو پولیٹن کارپوریشن،چھاپے، گرفتاری، افسر،عملہ روپوش، خوف وہراس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر)اینٹی کرپشن کی جانب سے میٹرو پولٹین کارپوریشن میں 130ملین روپے کرپشن کی پاداش میں شعبہ آئی اینڈایس(انفراسٹکچر اینڈ ڈویلپمنٹ) میں چھاپے کے بعد دفتری عملہ و دیگر افسران روپوش ہوگئے ہیں جس کے باعث میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود میں ترقیاتی کام روک دیئے گئے ہیں ٹھیکداروں نے اینٹی کرپشن کی ممکنہ کاروائیوں کے (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
خوف سے ترقیاتی کام روک دیئے ہیں تاکہ ادائیگیاں نہ ہونے کے بحران سے بچا جاسکے۔اس ضمن میں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کی اینٹی کرپشن کی ایف آئی آر میں نامزد ملزمان جن میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے افسران و ٹھیکدار شامل ہیں میں سے بیشتر نے عبوری ضمانت کیلئے عدالتوں سے رجوع کرلیا ہے جبکہ بیشتر روپوش ہوگئے ہیں۔ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کمشنر ملتان و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن جاوید اختر محمود نے مذکورہ کرپٹ افسروں کی فوری تبدیلی کیلئے حکومت پنجاب کو فوری مراسلہ بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ نئے افسرتعینات کرکے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے جاری منصوبے بروقت مکمل کرائے جاسکیں۔
خوف وہراس