ڈیرہ میں ممنوعہ سپرے فروخت کرنیکا انکشاف

ڈیرہ میں ممنوعہ سپرے فروخت کرنیکا انکشاف

  

 ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر) ڈیرہ غازی خان میں سخت زہریلی اور ممنوعہ سپریز کا انکشاف ہوا ہے، جعلی پیسٹیسائڈز کا کاروبار روکنے کیلیے کسانوں نے پولیس کو بھی رپورٹ کی (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

ہیں اور عدالت سے بھی رجوع کرنے کی اطلاعات ہیں۔ غیر معیاری کیڑے مار ادویات اتنی ناقص اور نقصان دہ ہیں کہ ان سے کسان کی فصلیں تباہ اور کھیت آلودہ ہو رہے ہیں۔ کونسلر اور سماجی رہنما مالک اشتر کلاچی نے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام سے مطالبہ کیا کہ وسیب میں جعلی اور غیر تصدیق شدہ زرعی ادویات کی روک تھام کیلیے سخت انتظامات کریں۔لیپی ڈاپٹرس پیسٹس کیلیے وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والی زرعی دوا ایمامیکٹن کو مختلف ناموں سے پیش کیا جا رہا ہے، اس کی تیاری اور پیشکش میں انتہائی بے ضابطگیاں اور دھوکہ ہونے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ سخت زہریلی اور ممنوعہ سپرے سے بستی حمل میں ایک کسان کی سورج مکھی کی فصل مکمل تباہ ہو گئی۔ متاثرہ کسان آصف دستی نے میڈیا کو بتایا کہ سپرے کرنے کے بعد اس کی دس ایکڑ پر کھڑی سورج مکھی کی فصل تباہ ہو گئی، آصف دستی نے بتایا کہ اس نے جعلی اور زمین و انسانوں کیلیے مضر اثرات چھوڑنے والی زرعی ادویات کی روک تھام کیلیے عدالت سے بھی رجوع کر لیا۔

انکشاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -