ہارون آباد، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن، 4ہزار بوری گندم برآمد

ہارون آباد، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن، 4ہزار بوری گندم برآمد

  

ہارون آباد (نامہ نگار) ہارون آباد اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب کی گندم ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائیاں جاری، 4ہزار ذخیرہ کی گئی گندم کی بوریاں برآمد، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب نے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر خادم حسین و دیگر کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر ایک کاٹن فیکٹری میں چھاپہ مارا جہا ں پر چار ہزار کے قریب گندم کی بوریاں ذخیرہ (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

کی گئی تھی برآمد کرلیں، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق گندم ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ روکنے کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور گندم کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کرنے والے افراد کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، اے سی نے برآمد شدہ گندم کو سرکاری گودام میں منتقل کرنے کے بھی ہدایت کی۔

گندم برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -