مختلف علاقوں میں وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں روپے کانقصان

 مختلف علاقوں میں وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں روپے کانقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (  خصو صی رپورٹر  ) شہر اولیاکی عوام ڈاکو کے نرغے میں صبح الصادق سے لیکر اب تک ڈکیتی کی مختلف دا وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی،طلائی زیور،موٹرسائیکلزاور موبائلز سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے رشید آباد سٹیشن محمد رفیق سے دومسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل سمیت نقدی دوہزار و موبائل چھین(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)
 کر فرار ہوگئے، تھانہ الپہ کیعلاقے بستی طارق آبادظفرعباس کیگھر چار مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر اہل خانہ کو اسلحہ کیزور پر یرغمال بناکر 80ہزارنقدی،تین تولہ طلائی زیور اور موبائل چھین کر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے، تھانہ مخدوم رشید کیعلاقے پل سہو محمد ہاشم سے تین ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی80ہزار وموبائل اور موٹرسائیکل کی چابی لیگئے،تھانہ مظفرآبادکیعلاقے اکبرچوک محمد عمران چار ڈاکونے نقدی20ہزار و موبائل چھین لیا،تھانہ نیوملتان کیعلاقے گلبرگ کالونی مینم خان دوڈاکو دوہزار وموبائل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ گلگشت کیعلاقے دریاں فرحان سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان جھپٹا مارکر پرس جس میں نقدی 50ہزار و موبائل موجود تھا چھین کر لیگئے،تھانہ بستی ملوک کیعلاقے پریشان چوک عبدالغفور سے دوڈاکو اسلحہ کیزور پر 36سوروپے اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ شاہ رکن عالم کیعلاقے ایل بلاک عثمان سے تین ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی6ہزار وموبائل چھین لیاگیا،تھانہ سیتل ماڑی کیعلاقے این ایل سی بائی پاس محمد ظفر سے دوڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی 12ہزار چھین کر فرار ہوگئیجبکہ تھانہ بوہڑ گیٹ کیعلاقے ڈیرہ اڈا خورشید سے دوڈاکو گن پوائنٹ کیزور پر نقدی8ہزار و موبائل لیکر فرار ہوگئے،واقعات کی اطلاعات پر متعلقہ پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔
وارداتیں