رش بے قابو، کوٹ ادو میں احساس کفالت پروگرام شدید بدنظمی کا شکار

رش بے قابو، کوٹ ادو میں احساس کفالت پروگرام شدید بدنظمی کا شکار

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)تحصیل کوٹ ادو کااحساس کفالت پروگرام شدید بد نظمی کا شکار، ہوگئے سنٹر پر ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے سے کوٹ ادو سنٹر کے 3ریٹیلر کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے  تفصیل کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج میں قائم  تحصیل کوٹ ادو کااحساس کفالت پروگرام شدید بد نظمی کا شکارہوگیا ہے، سنٹر.  سمیت ریٹیلروں کی دوکانوں  پر ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے سے کوٹ ادو سنٹر کیراشد ظفر موبائل شاپ سمیت دیگر 3 ریٹیلر (بقیہ36 نمبرصفحہ6پر)

کرونا وائرس کا شکارہو گئے ہیں جبکہ دئرہ دین پناہ کے 2ریٹیلر بھی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں،مذکورہ سنٹر پر بھوک اور بیروزگاری سے تنگ خواتین کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات بھول گئیں ہیں،تحصیل بھر میں قائم  ریٹیلرسنٹرز پر امداد کے لیے آنیوالی خواتین کا بے پناہ رش ہونے کی وجہ سے کئی بزرگ خواتین بدحالی کا شکار  ہیں،تحصیل بھر کے لیے بنائے گئے اس سنٹر کے باہر ہزاروں خواتین اور مرد جمع ہوتے ہیں جہاں کورونا سے بچاؤ کے لئے سماجی فاصلے بھی نہیں  رکھے جا رہے،شہریوں نیاسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی حسن عباس  سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

شکار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -