فورتھ شیڈول میں شامل افراد پر کڑی نظر رکھنے کا حکم
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)آر پی او فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع کو ماہ رمضان المبارک کے جمعہ الوداع کا سیکورٹی پلان بنانے کی ہدایات جاری کر دیں (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
،محکمہ داخلہ کی ہدایات اور کورونا ایس اوپیز کے تحت منعقد ہو نے والے اعتکاف کے معتکفین کے حوالے سے مساجد انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے،ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان، لیہ، مظفرگڑھ اور راجن پور کے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کا آخری عشرے اجتماعی عبادات کے حوالے سے خاصی اہمیت اور سیکورٹی کے حوالے سے خاصی حساسیت کا حامل ہو جاتا ہے،اس دفعہ کورونا کی تیسری لہر کی شدت کی وجہ سے پاکستان میں حالات انتہائی غیر معمولی ہیں جس کے وجہ سے این سی او سی کے غیر معمولی فیصلوں پر عمل درآمد ہی واحد احتیاط ہے،آر پی او نے کہا کہ محکمہ داخلہ کی کورونا ایس اوپیز کی ہدایات کی روشنی میں اعتکاف کے حوالے سے جو احکامات بھی ہوں گے اس کی ایک ایک شق پر مکمل اور نتیجہ خیز عمل درآمد کروانا ہر ضلع کے ڈی پی او کی ذمہ داری ہے،انہوں نے کہا کہ محکمہ داخلہ کی ہدایات اور کورونا ایس اوپیز کے تحت منعقد ہونے والے اعتکاف کو پولیس مکمل فول پروف سیکورٹی دے گی،تاہم ایک بات واضح ہے کہ کوئی بھی کالعدم تنظیم کسی بھی حوالے سے کوئی بھی سرگرمی انجام نہیں دے سکتی،جن مساجد میں محکمہ داخلہ کی ہدایات اور کورونا ایس اوپیز کے تحت اعتکاف ہوں معتکفین کے حوالے سے پولیس مساجد انتظامیہ سے رابطہ رکھے،فورتھ شیڈول میں شامل افراد پر کڑی نظر رکھی جائے،کالعدم تنظیموں کی بھی قانون کے مطابق نگرانی کی جائے،اس بات کو گراس روٹ لیول تک یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی جگہ پر کسی بھی حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی قانون شکنی نہ ہو،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ میرے دفتر میں ان تمام امور کی نگرانی کے لئے ایک لئیکنٹرول روم قائم کر دیا گیاہے جو عید الفطر تک 24/7کام کرے گا،اضلاع کے ڈی پی اوز سیکورٹی معاملات کے حوالے سے ہمہ وقت میرے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا ماہ رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ کی سیکورٹی چیک کرنے اور کورونا ایس اوپیز پر عمل۔درآمد کی نگرانی کے لئے خود فیلڈ میں نکلے،انہوں نے ڈی جی خان،اور مظفرگڑھ اضلاع کے مختلف علاقوں میں مساجد،امام بارگاہوں اور عباد گاہوں کی سیکورٹی چیک کی،سیکورٹی پر مامور پولیس افسران و اہلکاروں سے سوال و جواب کئے،سیکورٹی کے حوالے سے انہیں ہدایات دیں،آر پی او فیصل رانا کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کی فراہمی پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے جس کے لئے پولیس کو24/7 کام کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے معاملات میں کسی قسم کہ غفلت اور لاپرواہی ناقابل برداشت ہے،آر پی او فیصل رانا نے مختلف مقامات پر کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کو بھی چیک کیا انہوں نے کہا کہ کورونا کی عالمی وبا سے چھٹکارا کا واحد حل،احتیاط،احتیاط اور صرف احتیاط ہے ہم جتنا زیادہ کورونا ایس اوپیز پر عمل کریگے اتنا جلدی اس سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے،فیصل رانا نے کہا کہ ماسک کا استعمال اور 6 فٹ سماجی فاصلہ کی پابندی پر عمل کرنے سے انسان یقینی حد تک کورونا سے محفوظ ہو جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ محکمہ داخلہ کی ہدایات کے مطابق شام 6 بجے کے بعد کسی قسم کا کاروبار نہیں ہو سکتا البتہ گروسری اور میڈیکل سٹور سمیت جس قسم کے کاروبار کی حکومت نے کورونا ایس اوپیز کے تحت اجازت دی ہے وہ اس سے مستسنی ہیں،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ جس تھانہ جس سرکل اور جس ضلع کی حدود میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیاں ہوئیں وہاں کے ذمہ دار پولیس افسران سے محکمانہ جواب دہی بھی ہو گی۔
حکم