ملتان: ورکرز اتحاد فیڈریشن کے زیر اہتمام مزدوروں کے حق ریلی
ملتان (سٹی رپو رٹر)آل پاکستان ورکرز اتحاد فیڈریشن کے زیر اہتمام(بقیہ نمبر49صفحہ6پر)
اللہ وسایا چوک پر مرکزی دفتر کے سامنے شکاگو کے شہید مزدوروں کے حق میں ایک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مرکزی نائب صدر ملک خدا بخش بھٹہ اور رانا وکیل نے کی۔ اس موقع پر مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے ملک خدا بخش بھٹہ نے کہا یوم مئی مزدوروں کا عالمی دن ہے اس دن شکاگو کے نہتے مزدوروں پر شب خون مارا گیا اور انہوں نے اپنے خون سے تاریخ رقم کی اور مزدوروں کے حقوق کے لئے اپنی جان کی قربانی دی۔ اس طرح کالونی ٹیکسٹائل اسماعیل آباد کے مزدوروں نے اپنے حقوق کی خاطر 14 مزدوروں نے جام شہادت نوش کیا مگر آج تک کسی بھی حکومت نے ان کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیاگیا ہے اس موقع پر ریلی میں غلام عباس، صوفی بشیر، شیخ شبیر احمد، ملک محمد نواز، رانا عبدالوحید، عبدالرحیم، محمد عقیل، محمد اشرف، محمد توقیر، خالد محمود، محمد یونس و دیگر شریک تھے۔
ریلی