گورنر پنجاب چوہدری سرور سے سیاسی  وسماجی شخصیت نیاز احمد خان کی ملاقات، گگو  منڈی،بوریوالا کے مسائل پر بات چیت

گورنر پنجاب چوہدری سرور سے سیاسی  وسماجی شخصیت نیاز احمد خان کی ملاقات، ...

  

 گگو منڈی(نامہ نگار)معروف بزنس مین سیاسی و سماجی شخصیت و اورسیز کمیشن کے سینئر ممبر خان نیاز احمد خان نے وفد (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

کے ساتھ گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے سے خوشگوار ماحول میں ملاقات کی اس ملاقات میں اپنے آبائی شہر گگو منڈی اور بورے والا میں ترقیاتی کاموں پر خصوصی بات چیت کی خان نیاز احمد نے کہا کہ میرے آ بائی گاؤں 233۔ای بی کے گردونواح کے تمام چکوک میں سوئی گیس،واٹر سپلائی،سیوریج،سولنگ،فلٹریشن پلانٹ نصب کیے جا چکے ہیں مگر بد قسمتی سے میرے گاؤں کو نظر انداز کر دیا گیا چوہدری محمد سرور نے اس گاؤں میں سوئی گیس کی فراہمی کو فوری طور پر یقینی بنانے کی یقین دھانی کروائی اور دیگر ترقیاتی کاموں کی بھی آئندہ بجٹ میں فنڈز کی فراہمی کا وعدہ کیا انہوں نے کہا کہ سوئی گیس فراہمی پر بین لگایا جا چکا ہے جونہی بین ختم ہو گا مذکورہ گاؤں کو سوئی گیس فراہم کر دی جائے گی وفد میں ان کے ہمراہ قمر زمان خان،عثمان قمر اور دیگر شامل تھے۔

بات چیت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -