کوٹ ادو، دوسری شادی کی اجازت نہ ملنے  پر نوجوان کی خودکشی، پولیس کارروائی شروع

کوٹ ادو، دوسری شادی کی اجازت نہ ملنے  پر نوجوان کی خودکشی، پولیس کارروائی ...

  

 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)  کوٹ ادوکے نواحی قصبہ احسان پور میں غلام فرید مراثی کا 26 سالہ بیٹا ثناء اللہ جسکی احسان(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

 پور اڈہ پر الیکٹریشن کی دکان تھی جو شادی شدہ تھا اور اس کے2 بچے تھے،الیکٹریشن ثناء اللہ دوسری شادی کرنا چاہتا تھا جس کے والدین راضی نہ تھے،دلبرادشتہ ثناء اللہ نے گزشتہ روز  گھر کے باہر کھڑے درخت کے ساتھ جھول گیا،علی الصبح لوگوں نے نعش گھر کے باہر درخت سے لٹکتی ہوئی دیکھی تو پولیس کو اطلاع کی،اطلاع پر ایس ڈی پی او کوٹ ادو اللہ یار سیفی،ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو موقع سے اتار کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیااور خودکشی کی وجوہات جاننے کے لیے فرانزک ٹیم کو ڈیرہ غازی خان کو بھی بلایا گیا، مزید حقائق شواہد اکٹھے ہونے کے بعد منظر عام پر آئیں گے،پولیس دائرہ دین پناہ نے ضروری کاروائی کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

کارروائی شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -