چینی حصول، رمضان بازاروں میں شہریوں کی طویل قطاریں، انتظامیہ غائب

چینی حصول، رمضان بازاروں میں شہریوں کی طویل قطاریں، انتظامیہ غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر)رمضان بازار صارفین کو سہولیات کی فراہمی میں بدستور ناکام نظر آتے ہیں چینی کے حصول کے لیئے صارفین کی گھنٹوں لگی لائنیں انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن کر رہ گئے ستم ظریفی یہ ہے کہ روزہ دار صارفین گرمی کی شدت کے باوجود دو کلو چینی کے حصول کے لیئے دھوپ میں لائنیں لگانے پر مجبور کردیئے گئے ہیں گذشتہ سے پیوستہ سالوں کی طرح امسال بھی رمضان پیکج کے بیشتر ثمرات شہریوں کو منتقل ہونے کی بجائے بیوروکریسی کے(بقیہ نمبر56صفحہ6پر)
 پسندیدہ ٹھیکیداروں کی جیبوں میں منتقل ہوجائیں گے حکومت کے اربوں روپے پر مبنی رمضان پیکج کی مد میں عام شہری کو فقط دو کلو چینی کے حصول کے لیئے ان ریلیف بازاروں میں شناختی کارڈ کے اندراج سمیت بزرگ و خواتین صبح سے لے کر شام چھ بجے تک لائنوں میں کھڑے نظر آتے ہیں اس صورتحال پر انتظامیہ سمیت مقامی نمائندے ٹس سے مس نہیں ہورہے تحریک انصاف ملک میں انصاف اور شہریوں کو باوقار انداز میں دنیا کی صف میں کھڑا کرنے کے دعوے کرکے اقتدار میں آئی تھی لیکن انتظامیہ نے شہریوں کو چینی کے لیئے لائنوں میں لا کھڑا کیا ہے صارفین نے اعلی حکام اور مقامی حکومتی نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے رمضان بازاروں میں چینی کے حصول کو سہل بنانے کے لیئے موثر اقدامات کیئے جائیں۔مرکزی انجمن تاجران کریانہ ریٹیلرز پنجاب کی جانب سے چینی کے حصول کو سہل بنانے کے لیئے انقلابی اقدام ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی کے تعاون سے مقررہ نرخوں پر چینی کا کوٹہ غلہ منڈی کی بجائے براہ راست کریانہ شاپس تک پہنچانے کا فیصلہ۔ صدر انجمن تاجران کریانہ ریٹیلرز پنجاب میاں آفاق انصاری کے مطابق چینی کے حصول کے لیئے غلہ منڈی میں گھنٹوں لائنوں میں لگے کریانہ فروشوں کو اب چینی ان کی شاپس پر 83 روپے کلو کے حساب سے فراہم کی جائے گی اور تمام رجسٹرڈ کریانہ فروش صارفین کو 85 روپے کلو چینی فروخت کرنے کے پابند ہوں گے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حمزہ شوگر ملز خانپور سے چینی بذریعہ رجسٹرڈ ڈیلر سے معاہدے کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر انجمن تاجران ریٹیلرز کو چینی کی ایک مخصوص مقدار ملے گی جسے ہماری ٹیمیں براہ راست کریانہ شاپس کو فراہم کریں گی انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر میں اس نوعیت کا پہلی بار تجربہ کیا گیا ہے  کریانہ فروشوں کو گھنٹوں لائنوں میں کھڑے ہوکر چینی کا کوٹہ حاصل کرنے کی بجائے ان کی شاپس پر چینی فراہم کی جائے گی جس سے ان کی عزت نفس بھی مجروح نہیں ہوگی انہوں نے مزید بتایا کہ شہر بھر میں 12 سو کریانہ فروش رجسٹرڈ کیئے گئے ہیں جن میں نواب پور روڈ، بوسن روڈ، خانیوال روڈ، حسن آباد، قذافی چوک، متی تل، وہاڑی روڈ، دنیا پور روڈ، قاسم پورہ، کھاد فیکٹری روڈ، ایم اے جناح روڈ۔ رشید آباد سمیت دیگر شہر کے علاقے شامل ہیں جبکہ چینی کی پہلی کھیپ 720 بیگز وصول ہوئے ہیں جنہیں کل تقسیم کیا جائے گا۔
چینی