انہار عملہ ان ایکشن، نہر لوئر کوٹ سلطان کی  صفائی مکمل، گندگی کنارے کے اردگرد جمع

انہار عملہ ان ایکشن، نہر لوئر کوٹ سلطان کی  صفائی مکمل، گندگی کنارے کے ...

  

 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) مظفرگڑھ کینال سے نکلنے والی برانچ نہر لوئر کوٹ سلطان جو کہ کوٹ دو شہر کے عین وسط سے گزرتی ہے اور ہزاروں ایکڑ رقبہ کو سیراب کرتی ہے جو کہ گزشتہ 7 ماہ سے بند ہے، اور اس میں گندہ پانی جمع ہے، نہر کی بندش کے ساتھ ساتھ میونسپل کمیٹی کوٹ ادو(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

 کے عملہ نے بھی نااہلی اور غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہر بھر کے سیوریج کا پانی مذکورہ نہر میں چھوڑ رکھا ہے اور سارے شہر کی گندگی بھی نہر ڈال میں ڈال رہا ہے جس کی وجہ سے مذکورہ نہر گندے نالے کی شکل اختیار کر گئی ہے اور نہر میں گندگی کے انبار کی وجہ سے مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے جس کی وجہ سے نزدیکی آبادی کے مکین شدید اذیت میں مبتلا ہیں، مذکورہ نہر میں گندگی اور مچھروں کی یلغار سے وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ ہے، اس بارے گزشتہ دنوں اخبارات نے اس کی نشاندہی کرتے ہوئے شاہ سرخیوں کے ساتھ یہ خبر شائع کی تھی خبر شائع ہونے کے بعد محکمہ انہار میں کھلبلی مچ گئی اور اعلی افسران نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر مذکورہ نہر کی بھل صفائی کا کام شروع کرا دیا جو کہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جبکہ نہر سے نکلنے والی گندگی کو کہ نہر کنارے ڈال دی گئی ہے جسے تا حال اٹھا یا نہ جا سکا،گندگی کی وجہ سے ان علاقوں میں مچھروں کی یلغار ہو گئی ہے  جسکی وجہ سے علاقہ مکین شدیداذیت میں مبتلا ہیں،واضح رہے کہ مذکورہ نہر میں بھل صفائی کا کام محکمہ انہار نے کچھ عرصہ قبل شروع کیا تھا پھر ادھورا چھوڑ دیاتھا،خبر کی اشاعت کے بعد دوبارہ بھل صفائی کا کام شروع کر کے اسے پایہ تکمیل تک پہنچا دیا گیا ہے۔

جمع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -