موضع نوانکوٹ، اشتمال پٹواری دو ماہ سے  گرفتار ہیڈ منشی بے لگام، لوٹ مار مزید تیز

موضع نوانکوٹ، اشتمال پٹواری دو ماہ سے  گرفتار ہیڈ منشی بے لگام، لوٹ مار مزید ...

  

 چوبارہ (نمائندہ پاکستان)موضع نوانکوٹ اشتمال کا پٹواری تقریبا پونے دو ماہ سے گرفتار ہے،ہیڈ منشی کے کارنامے عروج پر پہنچ گئے چوبارہ کے موضع نوانکوٹ جو کہ زیر (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

اشتمال ہے کا پٹواری تقریبا دو ماہ سے گرفتار ہے اور کئی مزید مقدمات بھی اس پر درج ہیں لیکن اس عرصہ میں ڈی سی لیہ،اے ڈی سی آر لیہ نے حلقہ موضع نوانکوٹ میں کئی پٹواریوں کو تعینات کیا لیکن تگڑے کرپٹ لینڈ مافیا کے آگے کوئی بھی شریف پٹواری موضع نوانکوٹ اشتمال کا چارج لینے کو تیار نہیں ہوا بلکہ یہاں تک کہ منشی جو کہ سالہا سال سے اس موضع میں زمینوں کا قتل عام کر رہا ہے اور کئی پٹواریوں کے ساتھ کام کرتا رہا ہے منشی نے پٹواری کے اندر ہونے کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے سابقہ تاریخوں میں انتقالات اور فردات کا اجراء جاری کرنا معمول بنا لیا اور بھاری معاوضہ وصول کرنے لگا اس نے سرکار کی طرف سے جو بھی احکامات ہوں ہوا میں اڑا دیتا ہے۔علاقہ کے غریب کسان اور مقامی زمیندار اپنے جائز کام کروانے سے قاصر۔حال ہی میں منشی غلام رسول نے مقامی ایم پی اے کے نمائندے کو سفارش کروا کر ایک نااہل اور کام چور پٹواری کو تعینات کروایا تاکہ منشی غلام رسول کے بقول کہ میں اس کو اپنے تابع چلاؤں اور پچھلے جو بھی جرائم ہیں ان پر پردہ پڑا رہے لیکن حلقہ کی عوام کا مطالبہ ہے کہ ایسا نہیں ہوگا۔دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو کر رہے گا منشی غلام رول اب بھی سفارشی پٹواری کو تعینات کروانے کے باوجود اصل ریکارڈ بستہ دینے سے انکاری ہے ۔موضع نوانکوٹ کے رہائشیوں خادم حسین،محمد اشرف،اللہ دتہ،اللہ وسایا،غلام عباس،فرید حسین،الہی بخش اور محمد بریام وغیرہ نے ڈی سی لیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ موضع نوانکوٹ اشتمال میں فوری طور پر کوئی تگڑا پٹواری تعینات کرکے منشی غلام رسول اور اس کے مشدیوں سے سارا ریکارڈ وصول کیا جائے اور موضع نوانکوٹ اشتمال کا پٹواری تحصیل آفس چوبارہ میں سرکاری دفتر میں بیٹھے۔

لوٹ مارتیز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -