سیکرٹری ٹورازم احسان بھٹہ کی پریس  کلب وہاڑی کے نومنتخب عہدیداروں  سے ملاقات، کامیابی پر مبارکباد

سیکرٹری ٹورازم احسان بھٹہ کی پریس  کلب وہاڑی کے نومنتخب عہدیداروں  سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی (بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) سیکرٹری آرکیالوجی اینڈ ٹورزم  پنجاب احسان بھٹہ  اپنے دورہ کے موقع پر وہاڑی پریس کلب کا دورہ کیا اور  وہاڑی پریس کلب وہاڑی میں نومنتخب عہدیدران صدر مختار احمد بھٹی,جنرل سیکرٹری شاہد محمود مرزا, سیکرٹری (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
انفارمیشن ہاشم سلطان سمیت دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے  پھولوں کے ہار پہنائے اس موقع پر چیئرمین پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن میاں جہانزیب یوسف, سابق صدر پریس کلب شیخ خالد مسعود ساجد, پرنسپل گورنمنٹ کالج فار بوائز رانا محمد صفدر, سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج رانا محمد یعقوب, ممبر مجلس عاملہ راو رفیق کمانڈو, جنرل سیکرٹری ایمرا ڈسٹرکٹ وہاڑی سید جاوید شاہ,ممبرز پریس کلب شاہد پرویز, ارسلان سلیم, شفقت ٹپی,شاہد  باو, ایشلے ٹپی, پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے رہنما گلزار  انصاری ملک مقصود اعوان چوہدری ظفر اقبال  میاں تنویر احمد فیصل چوہدری فیض رسول رانا منور راؤ کامران رانا برکت سمیت پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے عہدیدران, ممبران پریس کلب وہاڑی بھی موجود تھے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری آرکیالوجی ٹورزم ڈیپارٹمنٹ احسان بھٹہ نے کہا کہ وہاڑی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں وہاڑی میں بطور ڈپٹی کمشنر خدمات سر انجام دی اس کے بعد بھی وہاڑی آنا جانا رہتا ہے جس سے وہاڑی کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں وہاڑی پری کلب میں نئی تبدیلی دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہوئی کہ پریس کلب وہاڑی ایک بار پھر جمہوری روایات پر چل پڑا ہے اور اس کے ممبران کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم میسر آیا جہاں وہ اپنی صحافتی خدمات بہتر طریقے سے سر انجام دے سکتے ہیں کرونا صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری احسان بھٹہ نے کہا کہ  ملک میں کرونا وباء تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے لیے ہمیں حفاظتی اقدامات کرنا ہونگے جتنا ممکن ہو غیر ضروری گھر سے نا نکلیں میڈیا سے تعلق رکھنے والے احباب اپنی صحافتی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے ساتھ ساتھ کرونا سے بھی بچیں  اس موقع پر صدر پریس کلب وہاڑی مختار احمد بھٹی, جنرل سیکرٹری شاہد محمود مرزا نے کہا کہ پریس کلب کے ہر ممبر کیساتھ لیکر چلنے کا جو عزم کیا ہے اس کو بہتر طریقے سے سر انجام دیں گے۔
مبارکباد