روجھان، متعدد بستیوں میں بجلی فراہمی  منصوبے کا افتتاح، عوام کو ریلیف دینے کیلئے  ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں، دوست مزاری

روجھان، متعدد بستیوں میں بجلی فراہمی  منصوبے کا افتتاح، عوام کو ریلیف دینے ...

  

 روجھان(نمائندہ پاکستان)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے بھائی سردار دوست علی مزاری نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت سے جو بھی فنڈذ آئے گا عوام پر خرچ(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

 ہونگے ہماری سیاست کاروبار نہیں عوام کی خدمت ہے یہ بات انھوں نے کچی بستی،بستی ہونگ چونگلی اور دیگر بستیوں کو بجلی کی فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر انکے ہمراہ پی ٹی آئی راہنما سردار شیر عالم خان مزاری سابق ناظم سردار اطہر علی خان مزاری پی اے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی بابر سعید خان ایس ڈی او واپڈہ زیشان راجپوت وڈیرہ اقبال خان سنجرانی ظفر حمید قاضی واپڈہ انچارج عبدالمجید مزاری ملک فاروق احمد سابق کونسلر قاری غلام مرتعضی حیدری سہیل بلوچ پاہی محمد علی ڈوگر اور دیگر افراد انکے ہمراہ تھے اس موقع بستی ہونک چونگلی اور کچی بستی میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے بھائی دوست علی مزاری پہنچے تو عوام کی بڑی تعداد نے انکو پھولوں کے ہار پہنائے اور بجلی کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا اور خراج تحسین ہیش کیا اور خوشی کا اظہار کیا پی ٹی آئی راہنما سردار شیر عالم خان مزاری ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے بھائی سردار دوست علی مزاری اور سابق ناظم سردار اطہر علی مزاری نے جب بجلی کی فراہمی کا افتتاح کرتے ہوئے بستی میں ٹرانسفارمر سے منسلک افتتاحی بلب روشن  کیا تو بستی کے ہزاروں میکنوں کے چہرے خوشی سے کھل آٹھے علاقہ میکنوں کی تالیوں سے علاقہ گونج اٹھا اس موقع پر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے بھائی سردار دوست علی مزاری نے علاقہ میکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میردوست محمد مزاری اور سابق ناظم سردار اطہر علی مزاری کی کاوش سے کروڑوں روپے کی لاگت سے آپ کی بستیوں کو بجلی کی فراہمی کے میگا پراجیکٹ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے اور آج آپ کے تاریک گھروں میں بجلی کے بلب روشن دیکھ مجھے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ہم نے آپ سے کیا ہوا وعدہ پورا کردیا ہے اس موقع پر انکا مذید کہنا تھا کہ ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میردوست محمد مزاری  کی کوشیش ہے کہ آپ کی بستیوں میں  سوئی گیس اور پینے کے پانی کے لیے  واٹر سپلائی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور سیوریج کا نظام بہتر کیا جائے انھوں نے کہا کہ ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میردوست محمد مزاری کی کاوش سے روجھان سٹی کے گھر گھر میں سوئی گیس چل رہی ہے جس سے لاکھوں لوگ روزانہ مستعفید ہورہے ہیں جبکہ ہماری کوشیش ہے کہ اردگرد کی بستیوں کو  بھی سوئی گیس فراہم کی جائے انھوں نے مذید کہا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میردوست محمد مزاری کی کاوش سے راجن پور میں سوئی گیس اور روجھان میں گرلز کالج کی تعمیر کی منظوری دی انھوں نے کہا کہ ہمارا مشن علاقہ کی ترقی وخوشحالی یے جس کے لیے ہم کوشاں ہیں اس موقع پر پی ٹی آئی کے تحصیل صدر سابق ناظم سردار اطہر علی مزاری نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کچی بستی بستی ہونک چونگلی اور دیگر قریبی بستیوں کے لیے خوشی کا دن ہے کہ انکے گھروں میں بجلی جیسی اہم سہولت فراہم کردی گِء ہے جس کا سہرا ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میردوست محمد مزاری پی ٹی آئی راہنما سردار دوست علی مزاری کے سر ہے انکی کاوش سے ہزاروں بستی میکنوں کو یہ خوش نصیب دن دیکھنا پڑا انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ روجھان میں جتنے سکولز ہیں ہسپتال ہیں ان میں جدید سہولیا ت فراہم کی گء ہیں سب سابق وزیراعظم سردار میر بلغ شیر مزاری گروپ کے نمائندگان کی کاوش کا نتیجہ ہیں انھوں نے کہا کہ شیخ خلیفہ ہسپتال روجھان میں ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میردوست محمد مزاری کی کاوش سے جدید سہولیات سے آراستہ بیڈذ فراہم کیے گئے ہیں اور آنکھوں کے علاج اور آپریشن کے لیے آئی سپشلسٹ تعنیات کردیا گیا ہے جبکہ آنکھوں کے معائنہ کے لیے ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری نے زاتی گرانٹ سے لاکھوں روپے کی ہینڈ سکوپی مشین خرید کردی ہے بہت جلد ہے آنکھوں کے آپریشن کے لیے روجھان کی عوام کو رانی پور گمبٹ ملتان ڈیرہ غازی غازی خان رحیم یار خان لاہور جانے کی ضرورت نہیں۔

دوست مزاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -