میلسی، سیکرٹری ٹورازم پنجاب احسان بھٹہ کا رمضان بازار کا دورہ

میلسی، سیکرٹری ٹورازم پنجاب احسان بھٹہ کا رمضان بازار کا دورہ

  

وہاڑی (بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) سیکرٹری ٹورازم حکومت پنجاب احسان بھٹہ نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح عوام کی خدمت کرنا ہے جس کیلئے تمام وسائل بروئے کا رلائے جا رہے ہیں ضلعی (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

انتظامیہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے رمضان بازاروں کے ذریعے عوا م کو سستے نرخوں پر اشیاء خوردونوش فراہم کی جا رہی ہیں کاشتکاروں سے 1800روپے فی من کے حساب سے گندم خریدی جار ہی ہے ویکسی نیشن سنٹرز پر عوام  کو مفت کورونا ویکسین لگانے کاعمل جاری ہے عام مارکیٹ میں بھی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اہم کر دار ادا کر رہے ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس میں مختلف امور پر بریفنگ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی، اے ڈی سی ریونیو اشفا ق الرحمن خان،ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم اور دیگر افسران موجود تھے سیکرٹری ٹورازم حکومت پنجاب احسان بھٹہ نے مزید کہا کہ ضلعی افسران متحرک ہو کر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ عوام کو بہتر اندا ز میں سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہو گا۔ تاکہ ہم اپنے لوگوں کو کورونا وباء سے محفوظ رکھ سکیں ضلعی انتظامیہ کورونا ایس او پیز پر بھر پور انداز میں عمل کروائے مارکیٹس، دکانیں وغیرہ شام 6بجے بند کر دی جائیں عوام میں کورونا احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے آگاہی دی جائے ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیوز ہسپتالوں میں کورونا وارڈز اچھے طریقے سے فنگشنل کیے جائیں آکسیجن سلنڈر وافر مقدار میں موجود ہوں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ویکسی نیشن سنٹرز پر ویکسی نیشن لگانے کا عمل بھی اچھے طریقے سے جاری رکھا جائے لوگوں میں ویکسین لگوانے کے حوالے سے شعور پیدا کیا جائے کہ وہ فوری اپنی رجسٹریشن کروائیں اور بروقت ویکسین لگوائیں تاکہ ہم کورونا وباء پر قابو پانے میں کا میاب ہو سکیں۔ سیکرٹری ٹورازم حکومت پنجاب احسان بھٹہ نے مزید کہا کہ ضلع وہاڑی کے رمضان بازاربہتر انداز سے کام کر رہے ہیں جس سے عوام کو سستے نرخوں پر اشیاء خوردونوش میسر آرہی ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی کو ہدایت دی کہ رمضان بازاروں میں قائم یوٹیلٹی سٹورز کے معاملات کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے یو ٹیلٹی سٹورز پر مزید کاؤنٹرز بنوائے جائیں ان کی ٹائمنگ کو بڑھایا جائے اور ان کے معاملات کو مانیٹرنگ کیا جائے۔ صوبائی سیکرٹری ٹورازم حسان بھٹہ نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی باقاعدگی عام مارکیٹوں اور بازاروں کی چیکنگ کریں تاکہ عام مارکیٹ میں بھی اشیاء خوردونوش کی قیمتیں مقررہ نرخوں سے زیادہ نہ ہوں۔ سیکرٹری ٹورازم حکومت پنجاب احسان بھٹہ نے مزید کہا کہ مراکز خرید گندم پر کاشتکاروں سے گندم کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے کاشتکاروں سے 1800روپے فی من کے حساب سے گندم خرید رہی ہے مرکز خرید گندم پر کاشتکاروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے ضلعی انتظامی افسران اور سپیشل مجسٹریٹس کو متحرک کیا گیا ہے جو کہ باقاعدگی سے بازاروں، مارکیٹوں کے وزٹس کر رہے ہیں اور کورونا ایس او پیز اور گراں فروشی کی خلاف ورزیوں پر کاروائیاں کی جا رہی ہیں اب تک 16لاکھ 60ہزار روپے جرمانہ،28مقدمات کااندراج اور 24گرفتاریاں کی گئی ہیں ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے مزید بتایا کہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے تین مزید ویکسی نیشن سنٹرز دیہی مرکز صحت ٹبہ سلطان پور، گگو منڈی اور لڈن میں بنائے گئے ہیں تاکہ ویکسی نیشن کے عمل کا مزید بہتر کیا جائے اور لوگوں کو ویکسین لگوانے کیلئے زیادہ دور تک سفر بھی نہ کرنا پڑے۔ اس طرح اب ضلع وہاڑی میں 9ویکسی نیشن سنٹرز قائم کر رہے ہیں اب تک 11ہزار لوگوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جا چکی ہے اور مزید ویکسی نیشن کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

میٹنگ

میلسی (تحصیل رپورٹر) سیکرٹری ٹورازم پنجاب احسان بھٹہ نے رمضان بازار میلسی کا وزٹ کیا اور مختلف سٹالز کا وزٹ کر کے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں، معیار اور فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔سیکرٹری ٹورازم پنجاب (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

احسان بھٹہ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی رمضان بازاروں میں سبسڈی سے عوام مستفید ہو رہی ہے عوام کو سستے نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے رمضان بازاروں میں عام مارکیٹ کی نسبت 25فیصد اشیاء خوردونوش سستے نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہیں رمضان بازار وں میں 10کلوگرام آٹے کا تھیلا 375روپے اور چینی 65روپے فی کلوگرام فروخت کی جا رہی ہے سبزیاں و پھل بھی عام مارکیٹ سے سستے نرخوں پر مہیا کیے جا رہے ہیں رمضان بازاروں میں عوام کو سستے نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بہترین سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں سیکرٹری ٹورازم پنجاب احسان بھٹہ نے مزید کہا کہ شہر ی رمضان بازاروں میں ماسک پہن کر آئیں، سماجی فاصلہ برقرارکھیں اور ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال کریں کورونا ایس او پیز پر عمل کر کے ہی انسانی جانوں کا تحفظ ممکن بنا یا جا سکتا ہے اس موقع پر انہوں نے رمضان بازار میں خریداروں اور دکانداروں سے ان کے مسائل پوچھے اس موقع پرچیف آفیسر راؤ نعیم خالد، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ملک شکیل عباس، سید نوید الحسن قطبی،میاں جہانزیب یوسف ایڈووکیٹ اور دیگر افسران موجود تھے۔

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -