غریب ممالک نے صرف 0.3فیصد کورونا ویکسین کے ٹیکے لگائے، ڈبلیو ایچ او
ملتان(نیٹ نیوز) عالمی ادارہ صحت نے ایک کڑوی سچائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب ممالک نے صرف 0.3 فی صد کورونا ویکسین کے ٹیکے لگائے ہیں غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سربراہ ٹیڈروس ایڈھانوم نے کہا کہ کم آمدنی والے ممالک میں لوگوں کو کل ویکسین کا صرف 0.3 فی صد ہی دیا گیا انہوں نے پرتگال کے زیر اہتمام آن لائن صحت کانفرنس میں کہا دنیا بھر میں کو وِڈ 19 ویکسین کی ایک ارب خوراکیں دی گئیں لیکن ان میں سے 82 فی صد امیر اور درمیانے درجے کی آمدن والے ممالک کو دی گئیں دوسری طرف غریب ممالک کو ایک فی صد بھی فراہم نہیں کی گئیں اور یہ ایک سچائی ہے سربراہ ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین تک رسائی عالمی وبائی بیماری کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔