ملک میں اگلے چند ہفتے خطرناک‘اسد عمر

 ملک میں اگلے چند ہفتے خطرناک‘اسد عمر

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمرکا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے باعث ملک میں اگلے چند ہفتے خطرناک ہیں اس لیے ایس او پیز پر عمل کیا جائے۔کورونا وبا کو تیزی سے پھیلنے دیا تو کوئی سسٹم مقابلہ نہیں کرسکتا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا کے 5 ہزار360 مریضوں کی حالت نازک ہے جوآکسیجن پرہیں۔ مریضوں کی تعداد گزشتہ سال جون کے مقابلے میں 57 فیصد زائد ہے، ابھی تک اتنے زیادہ کورونا کیسز منظم طریقے سے نمٹائے گئے، ہیلتھ سسٹم، آکسیجن پیدوار سے بیڈز کی استعداد کار بڑھانے کے باعث ممکن ہوا۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ فیصلہ کن فیصلہ سازی اعدادوشمار کے ڈیٹا پر مبنی تجزیاتی نقطہ نظر رہا ہے، قومی سطح پر مربوط کوششوں، محنتی ٹیموں سے مشکل چیلنج میں کوششیں جاری رکھی، چیلنج ابھی ختم نہیں ہوا، کورونا وائرس میں اضافہ جاری ہے، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

  اسد عمر

مزید :

صفحہ اول -