بینک آف خیبر نے 439 ملین روپے بعداز ٹیکس نفع کمایا
اسلام آباد(اے پی پی):بینک آف خیبر (بی او کے) نے سال 2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 439 ملین روپے بعداز ٹیکس نفع کمایا ہے۔ بینک کے مالیاتی نتائج کے مطابق 31 مارچ 2021 کو ختم ہونے والے تین ماہ کے دوران بی او کے کی قبل از ٹیکس آمدن 653 ملین روپے رہی ہے جبکہ اس عرصہ کے دوران بینک کا خالص منافع 439 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مزید برآں بینک کے اثاثہ جات2لاکھ 14 ہزار 984 ملین روپے جبکہ ایڈوانسز ایک لاکھ 42 ہزار 888 ملین روپے رہے۔
اور سرمایہ کاری ایک لاکھ 17 ہزار 164 ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔ واضح رہے کہ بی او کے کی اس وقت 180 برانچز جبکہ 11 سب برانچز اور 7 مستقل بوتھ ملک بھر کے مختلف شہروں میں خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ اسی طرح بینک آف خیبر کی 92 برانچز اسلامی بینکاری کی خدمات فراہم کر رہی ہیں۔