فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈکا خالص منافع ایک ارب روپے سے تجاوز کر گیا

 فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈکا خالص منافع ایک ارب روپے سے تجاوز کر گیا

  

اسلام آباد  (اے پی پی)رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ (ایف سی سی ایل) کا خالص منافع ایک ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جنوری تا مارچ 2020 کے دوران ایف سی سی ایل کی بعد از ٹیکس آمدن 1.010ارب روپے جبکہ فی حصص آمدنی 0.73روپے تک بڑھ گئی۔ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو 210ملین روپے خالص خسارہ ہوا تھا۔

 اور فی حصص خسارہ 0.15روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

 رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے پہلے نو ماہ میں جولائی تا مارچ20۔ 2019کے دوران ایف سی سی ایل کو 272ملین روپے خالص منافع حاصل ہوا تھا اور اس کی فی حصص آمدن 0.20روپے رہی تھی تاہم رواں مالی سال میں جولائی تا مارچ21۔ 2020کے دوران فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی بعد از ٹیکس آمدن 2.611ارب روپے تک بڑھ گئی ہے اور اس کی  فی حصص آمدن 1.89روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔\395

مزید :

کامرس -