الیکشن ہارنے میں PTI کراچی زیادہ قصور وار ہے، عامر لیاقت

الیکشن ہارنے میں PTI کراچی زیادہ قصور وار ہے، عامر لیاقت

  

 اسلام آباد (آن لائن) پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے کہا کہ این اے 249کا  الیکشن ہارنے میں PTI کراچی زیادہ قصور وار ہے،تحریک انصاف نے یہاں کام کیا تھا لیکن امیدوار مناسب کھڑا نہیں کر سکی۔جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ میں نے یہاں سے 2002 کا الیکشن بھی لڑا اور جیتا اور آج 10 سال بعد جب میں دوبارہ آیا تو بھی الیکشن جیت گیا۔ کراچی کی قیادت کو پتہ نہیں ہے کہ کراچی کے ووٹرزکوکس طرح موٹیویٹ کیا جاتا ہے اور اس سارے الیکشن میں مجھے استعمال ہی نہیں کیا گیا۔ اور اس کے علاوہ ٹکٹ دیتے ہوئے مشاورت بھی نہیں کی گئی حالانکہ آپس میں مشورہ کرنے کا حکم قرآن نے بھی دیا ہے۔ 

ڈاکٹر عامر لیاقت

مزید :

صفحہ اول -