مہنگائی کا طوفان، غریبوں کی سانسیں بند ہورہی ہیں، جاوید ہاشمی

مہنگائی کا طوفان، غریبوں کی سانسیں بند ہورہی ہیں، جاوید ہاشمی

  

مخدوم رشید)نمائندہ خصوصی،نامہ نگار) سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میری قبر بھی میری جدوجہد کی گواہی دے گی،ہردور میں جمہوریت کے فروغ کے لیے بات کرتا رہا،آمروں سے مجھے کوئی خوف نہیں دھمکیاں دیتے ہیں،کئی مرتبہ قتل کردینے کی دھمکی دی،میں نہیں ڈرا اور نہ ہی ان کے سامنے جھکا ہوں،،عمران کا دور حکومت عوامی نہ ہے،عوام بنیادی ضروریات کو ترس رہے ہیں،انہیں اس بات کی کوئی فکر نہیں ہے،تحریک لبیک پر پابندی لگانا خلاف ضابطہ ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مخدوم رشید میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ میری باتوں کو کسی فورم پر جھوٹا ثابت کریں،مجھے جیل بھجوادیں،کیوں نہیں بھجواتے ان کے پاس ایسا کوئی جواز نہیں۔ دریں اثناء جاوید ہاشمی نے کہا کہ ضیا الحق کی وزارت بھی اسی وجہ سے چھوڑی تھی کیونکہ وہ الیکشن نہیں کروانا چاہتا تھا، مخدوم محمد جاوید ہاشمی نے مسلم لیگی رہنما جاوید لطیف کو غدار وطن کہنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور افسوس کیا، انہوں نے کہا کہ میں جاوید لطیف کو شاباش دیتا ہوں کہ اس نے سچ بات کی ہے، سچ بات کرنے پر جو اس کو سزا مل رہی ہے، اس کا بھی مجھے علم ہے کیونکہ مجھے جیل میں سزائیں دی گئی ہیں،کراچی ضمنی الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی اتنی مقبول ہوتی یا اس کی پالیسیاں ملکی مفاد میں ہوتیں تو یہ کراچی ضمنی الیکشن میں پانچویں یا چھٹے نمبر پر نہ آتی، جبکہ جس نوزائیدہ پارٹی تحریک لبیک پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے ہیں، وہ اچھی پوزیشن پر رہی ہے، تحریک لبیک کے ساتھ جھوٹے وعدے نہیں کرنے چاہیے تھے، اب آپ ان کو کالعدم قرار نہیں دے سکتے، مخدوم محمد جاوید ہاشمی نے شہباز شریف سے گزشتہ ملاقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے اس چیز کا اعتراف کیا ہے کہ جب عمران خان اداروں پر زبردستی قبضہ کرنا چاہتا تھا، آپ کا اس نازک وقت میں اعلان کرنے سے وہ سب رک گیا جو الٹ پلٹ ہونے جارہا تھا، مخدوم محمد جاوید ہاشمی نے قمر جاوید باوجوہ کو مخاطب کر کے کہا کہ جتنی جلدی ہو سکے استعفی دے دو، دیر لگانے پر آپ پچھتائیں گے، انتخابات کے عمل کو مکمل طور پر دھندلا دیا گیا ہے، آئینِ پاکستان کو مزید نہیں روندنے دیں گے، اب اگر مزید آئینِ پاکستان کو روندنے کی کوشش کی گئی تو خطرناک طوفان آئے گا، جس سے کوئی نہیں بچ سکے گا۔

جاوید ہاشمی

مزید :

صفحہ اول -