کورونا وائرس مزید 146زندگیاں نگل گیا، 4ہزار696نئے کیسز رجسٹرڈ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 146 اموات اور 4 ہزار 696 نئے کیسز سامنے آگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کے مطابقملکمیں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 957 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 25 ہزار 519 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 90 ہزار 553 ہے اور 7 لاکھ 17 ہزار 9 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 8 ہزار 500 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 645، خیبر پختونخوا 3 ہزار 310، اسلام ا?باد 683، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 236 اور ا?زاد کشمیر میں 476 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 75 ہزار 498، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 18 ہزار 413، پنجاب 3 لاکھ 3 ہزار 182، سندھ 2 لاکھ 83 ہزار 560، بلوچستان 22 ہزار 369، آزاد کشمیر 17 ہزار 187 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 310 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔