حکومت مزدوروں کیلئے انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے، فردوس عاشق اعوان
لاہور(ڈیلی پاکستان ان آن لائن ) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یوم مزدور پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدارحکومت مزدوروں، محنت کشوں کیلئے انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عالمی یوم مزدور کے موقع پر دنیا بھر خصوصا پاکستان کے محنت کشوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔پاکستان اور بیرون ملک بسنے والے پاکستانی محنت کش ہمارے سر کا تاج، قیمتی اثاثہ ہیںجوکہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
عالمی یوم مزدور کے موقع پر دنیا بھر خصوصا پاکستان کے محنت کشوں کو سلام؛پاکستان اور بیرون ملک بسنے والے پاکستانی محنت کش ہمارے سر کا تاج، قیمتی اثاثہ ہیں۔ محنت کش، مزدور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ بزدارحکومت مزدوروں، محنت کشوں کیلئے انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) May 1, 2021
ایک اور پیغام میں انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے محنت کشوں کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے بتایا کہ پنجاب ورکرز ویلفئیر فنڈ کی منظوری کے ذریعے 7.5ارب کا فنڈ مستحقین تک پہنچایاگیا ہے ، پنجا ب حکومت کی جانب سے مزدورں کی کم از کم تنخواہ 15 سے بڑھا کر 17ہزار500 کی گئی، لیبر سکولز میں مزدوروں کے 55ہزار سے زائد بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی، سکالر شپ کی مد میں 3ارب، ڈیتھ گرانٹ 2ارب اور شادی گرانٹ کیلئے 2ارب سے زائد فنڈز کی فراہمی کی گئی ہے۔
پنجاب ورکرز ویلفئیر فنڈ کی منظوری، 7.5ارب کا فنڈ مستحقین تک پہنچایا، کم از کم تنخواہ 15 سے بڑھا کر 17ہزار500 کی گئی، لیبر سکولز میں مزدوروں کے 55ہزار سے زائد بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی، سکالر شپ کی مد میں 3ارب، ڈیتھ گرانٹ 2ارب اور شادی گرانٹ کیلئے 2ارب سے زائد فنڈز کی فراہمی،
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) May 1, 2021
ا ن کا مزید کہنا تھا کہ مزدوروں کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن، 25ہزار ڈیجیٹل کارڈز کا اجراءکیا جاچکا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بزدار حکومت مزدوروں اور محنت کشوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
مزدوروں کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن، 25ہزار ڈیجیٹل کارڈز کا اجراء کیا جاچکا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بزدار حکومت مزدوروں اور محنت کشوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) May 1, 2021