بیرون سے ملک آنے والی پروازں میں کمی سے متعلق نوٹم تاخیر کا شکار

بیرون سے ملک آنے والی پروازں میں کمی سے متعلق نوٹم تاخیر کا شکار
بیرون سے ملک آنے والی پروازں میں کمی سے متعلق نوٹم تاخیر کا شکار

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) سول ایوی ایشن اتھارٹی کا نیشنل کمانڈ اینڈکنٹرول آپریشن سنٹر(این سی او سی)کی گائیڈ لائن پر بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کی تعداد میں کمی کے فیصلے سے متعلق نوٹم تاحال جاری نہیں ہو سکا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق این سی او سی نے بیرون ملک سے آ نے والی پروازوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ کیا تھا، این سی او سی اجلاس میں 80 فی صد انٹرنیشنل پروازوں کی بندش کا فیصلہ کیا گیا تھا۔تاہم اس سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے تاحال نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جا سکا، 5 مئی سے پروزاوں کی تعداد 20 فی صد تک محدود کرنے سے متعلق ایئر لائنز بھی لا علم نکلی ہیں۔

پاکستان آمد کے لیے ایئر لائنز، مسافر پروازوں کی بکنگ سے متعلق ابہام کا شکار ہیں، دوسری طرف مختلف ممالک کے مسافروں کو کرونا ٹیسٹ رپورٹ کے حصول میں مشکلات کا بھی سامنا ہے۔

مزید :

قومی -