تحریک انساف کے رکن اسمبلی کا ناروا سلوک، ہسپتال عملے نے احتجاجاً کام بند کر دیا

تحریک انساف کے رکن اسمبلی کا ناروا سلوک، ہسپتال عملے نے احتجاجاً کام بند کر ...
تحریک انساف کے رکن اسمبلی کا ناروا سلوک، ہسپتال عملے نے احتجاجاً کام بند کر دیا

  

خیبر  (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کے رویہ کے خلاف ڈوگرہ ہسپتال کے عملے نے احتجاجاً کام بند کر دیا، ایم ایس  ڈاکٹر جہانگیر کا کہنا ہے کہ ایم این اے اقبال آفریدی کارکنوں کے ساتھ ہسپتال آئے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے بتایا کہ ایم این اے اقبال آفریدی نے ڈاکٹروں کے ساتھ توہین آمیز رویہ اپنایا جس کے خلاف ایمرجنسی کے علاوہ تمام شعبہ جات احتجاجاً بند کر دیے ہیں۔

دوسری جانب اقبال آفریدی کا کہنا ہے کہ ایم ایس تمام تقاریب میں مجھے نظر انداز کرتے ہیں، ہسپتال کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دیں گے،  کورونا ویکسین میری مرہون منت ہے، افتتاحی تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -FATA -خیبر -