پاکستان کی ترقی میں مزدورں کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں، صدرمملکت

پاکستان کی ترقی میں مزدورں کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں، صدرمملکت
پاکستان کی ترقی میں مزدورں کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں، صدرمملکت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن )صدر مملکت عارف علوی نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں مزدوروں کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے مزدوروں کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان مزدوروں کو درپیش مسائل سے پوری طرح واقف ہے، حکومت مزدوروں کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لئے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔

 صدر مملکت کا کہنا تھا کہ حضور کی زندگی میں مزدور کے وقار اور حقوق کے احترام کی متعدد مثالیں ملتی ہیں، مزدور اور آجر پیداوار کے عمل میں شراکت دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے مزدور اور آجر کا تعاون ناگزیر ہے، مزدور اور آجر پاکستان کو تعاون اور ترقی کی علامت بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

مزید :

قومی -