پاکستان کرکٹ بورڈ کن کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے جارہاہے اور کیا تبدیلیاں ہو سکتی ہیں ؟ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر 

پاکستان کرکٹ بورڈ کن کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے جارہاہے اور کیا ...
پاکستان کرکٹ بورڈ کن کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے جارہاہے اور کیا تبدیلیاں ہو سکتی ہیں ؟ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے محمد حفیظ کو ایک بار پھر سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش کی جائے گی ، گزشتہ سال کھلاڑی نے سی کیٹیگری لینے سے انکار کر دیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹر زکے سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت 30 جون کو ختم ہو رہی ہے ، نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا نفاذ یکم جولائی سے ہوگا جس میں کئی تبدیلیوں کے امکانات ہیں ۔بابراعظم ، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری میں برقرار رہیں گے ۔ فواد عالم کی ترقی ، فہیم اشرف ، حسن علی اور عثمان قادر کو بھی کنٹریکٹ ملے گا ، اسد شفیق ،شان مسعود ، عثمان شنواری اور یاسر شاہ کی تنزلی کا امکان ہے ۔ سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے محمد نواز ، عمران بٹ ، نعمان علی اور زاہد محمود کے نام بھی زیر غور ہیں ۔

مزید :

کھیل -