سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر جاری

سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر جاری
سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کردیا گیا۔آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ پر پانچ بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق بینچ ایک میں چیف جسٹس گلزار احمد، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی شامل ہوں گے جبکہبینچ دو جسٹس مشیر عالم، جسٹس یحیٰی آفریدی اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل ہوگا۔
روسٹر کے مطابق بینچ تین میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس منیب اختر شامل ہوں گے اوربینچ چار جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل ہوگا۔بینچ پانچ میں جسٹس مظہر عالم میاں خیل ،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس قاضی امین شامل ہوں گے۔دو بنچ لاہور اور ایک کراچی میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔

مزید :

قومی -