لاہور میں آج اور کل کیلئے مکمل لاک ڈاون لگا دیا گیا

 لاہور میں آج اور کل کیلئے مکمل لاک ڈاون لگا دیا گیا
 لاہور میں آج اور کل کیلئے مکمل لاک ڈاون لگا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی دارالحکومت میں آج اور کل کیلئے مکمل لاک ڈاو¿ن لگا دیا گیا۔ رمضان بازار ، میڈیکل اسٹورز، پٹرول پمپس، ویکسینیشن سینٹرز، دودھ دہی، گوشت اور سبزی کی دکانیں، تندور اور چھوٹے گروسری سٹورز کھلے رہیں گے۔
نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق لاہورمیں آج اور کل شہر بھر میں تمام کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی جبکہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ سروس بھی مکمل طور پر بند ہوگی۔
کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں لیے جانے والے سخت فیصلوں کو کامیاب بنانے میں عوام ہمارا ساتھ دیں، لاہور میںاس وقت کورونا کیسسز کی شرح 20 فیصد سے اوپر ہے جبکہ تین لاکھ 22 ہزار 415 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔