مزدوروں کے حقوق کا تحفظ پیپلز پارٹی کے نظریہ کا سنگ بنیاد ہے، بلاول بھٹو

 مزدوروں کے حقوق کا تحفظ پیپلز پارٹی کے نظریہ کا سنگ بنیاد ہے، بلاول بھٹو
 مزدوروں کے حقوق کا تحفظ پیپلز پارٹی کے نظریہ کا سنگ بنیاد ہے، بلاول بھٹو

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کرنا پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریہ کا سنگ بنیاد ہے، مزدوروں کے لئے ہزاروں مکانات پر مبنی مزدور کالونیاں بھی تعمیر کی گئیں۔

مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر بلال بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ

 پی ٹی آئی کی سلیکٹڈ حکومت ملک کے محنت کش طبقے کیلئے تباہی ثابت ہوئی، گزشتہ ڈھائی سالوں میں لاکھوں افراد کو بیروزگار اور غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیا گیا ہے۔سلیکٹڈ حکومت نے صرف بیروزگاری اور غربت کو بڑھایا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سالوں میں لاکھوں افراد کو بیروزگار اور غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیئے گئے ہیں، پیپلز پارٹی مزدوروں اور محنت کش طبقات کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔

مزید :

قومی -