اسلام نے محنت کشوں کے حقوق کااحترام کرنے پر خصوصی زور دیا ،وزیراعظم

 اسلام نے محنت کشوں کے حقوق کااحترام کرنے پر خصوصی زور دیا ،وزیراعظم
 اسلام نے محنت کشوں کے حقوق کااحترام کرنے پر خصوصی زور دیا ،وزیراعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلام نے محنت کشوں کے حقوق کااحترام کرنے پر خصوصی زور دیا ہے، نبی کریم کی کئی احادیث میں محنت کشوں سے منصفانہ سلوک کی تعلیم دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوم مزدورپرپیغام میں کہا ہے کہحکومت محنت کشوں کے حالات بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے، کوشش ہے محنت کشوں کواندرون و بیرون ملک ملازمتوں کے بہتر مواقع میسر آ سکیں۔حکومت کامقصد کارکنوں کے فلاحی اداروں کے لیے خودکارنظام وضع کرنا ہے ، کوشش ہے، شفافیت کویقینی کارکنوں کو ریلیف کی فراہمی میں تاخیر کم کیا جاسکے۔
عمران خان نے کہا کہ کورونا کے باعث محنت کشوں روزاجرت پر کام کرنے والوں کوچیلنج درپیش ہے، حکومت محنت کشوں اوریومیہ اجرت پرکام کرنے والوں کے چیلنج سے آگاہ ہے ، کم آمدن والے محنت کشوں کیلئے حکومت نے مزدور کا احساس پروگرام شروع کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یکم مئی ہمیں محنت کشوں کی قربانیوں ، بہادری اور عزم کی یاد دلاتا ہے ، مزدوروں بنیادی حقوق برقرار رکھنے اورمنصفانہ ماحول کے لئے جانیں نچھاور کیں، ہمیں چاہیے اندرون اور بیرون ملک محنت کشوں کے قومی تعمیر کی خدمات کا اعتراف کریں۔ لیبر مارکیٹ کے مدنظر پیشہ وارانہ تربیت اورہنر کی ترقی کے پروگرام شروع کیے ہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ احساس پروگرام کم آمدن محنت کشوں کی ضروریات کے مدنظر تیار کیا گیا ہے، ہم محنت کشوں کواپناسمجھتے ہیں اوراس سے حوالے سے اپنی ذمے داریوں سے آگاہ ہیں، پرعزم ہیں کہ اقتصادی ترقی کے ثمرات سے محنت کش سمیت تمام طبقات خوشحال ہوں، اللہ ہمیں اپنے کارکنوں اور خوشحالی کیلئے بہترین کوششیں کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -