سبحان اللہ ، خانہ کعبہ میں باجماعت نماز کے دوران نمازی کے سر پر کبوتر بیٹھ گیا 

سبحان اللہ ، خانہ کعبہ میں باجماعت نماز کے دوران نمازی کے سر پر کبوتر بیٹھ ...
سبحان اللہ ، خانہ کعبہ میں باجماعت نماز کے دوران نمازی کے سر پر کبوتر بیٹھ گیا 

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) خانہ کعبہ میں باجماعت نماز کے دوران ایک کبوتر نمازی کے سر پر اتر گیا جو نماز کے دوران سر پر ہی موجود رہا، یہ دلچسپ منظر ویڈیو میں ریکارڈ کیا گیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نمازی باجماعت نماز ادا کر رہا ہے اور رکوع و سجود کے دوران ہونیوالی حرکت کے باوجود وہاں سے نہیں اڑا۔ 

کعبہ کے سامنے نمازی کے سجدے اور رکوع میں جانے کے دوران کبوتر کا توازن بگڑا مگر وہ پھپھڑا کر توازن برقرار کرتا رہا۔یہ ویڈیو جمعہ کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونا شروع ہوگئی جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وسیع پیمانے پر پسند کیا جا رہا ہے۔

ایسی چیزیں کم ہی دیکھنے کو ملتی ہیں اور اگر کسی کے سر پر کبوتر بیٹھے تو یہ دولت کی علامت تصور کی جاتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -