ایل این جی ریفرنس ،مفتاح اسماعیل کی ضمانت بعدازگرفتاری منظورکرنے کاتفصیلی فیصلہ جاری

ایل این جی ریفرنس ،مفتاح اسماعیل کی ضمانت بعدازگرفتاری منظورکرنے کاتفصیلی ...
ایل این جی ریفرنس ،مفتاح اسماعیل کی ضمانت بعدازگرفتاری منظورکرنے کاتفصیلی فیصلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن )ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں ضمانت بعدازگرفتاری منظورکرنے کاتفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کئے گئے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہمفتاح اسماعیل پرایل این جی ٹرمینل ون کے معاہدے،کنسلٹنٹس کی تعیناتی سے متعلق الزام لگایاگیامگراحتساب بیورو نہیں بتاسکایہ معاملہ نیب آرڈیننس کے تحت جرم کیسے بن گیا۔معاہدہ حکومت پاکستان نے کیا، کنسلٹنٹ امریکی امدادی ادارے نے فراہم کئے اورکنسلٹنٹ کو ادائیگیاں بھی امریکی امدادی ادارے کی جانب سے کی گئیں ۔
فیصلے کے مطابقنیب نے جو خزانے کو نقصان کا تخمینہ لگایا وہ مفروضے پر مبنی تھا ،ان حالات میں مفتاح اسماعیل کومزیدقیدمیں رکھنے کاقانونی جوازنہیں تھا ،کسی کوگرفتارکرنے کیلئے اس کےخلاف ٹھوس شواہدکاموجودہوناضروری ہے،ایساکوئی موادسامنے نہیں لایاگیاجومفتاح اسماعیل کاتعلق بادی النظرمیں جرم سے جوڑے۔
واضخ رہے کہ مفتاح اسماعیل کو نیب نے 7 اگست 2019 کو ایل این جی کیس میں گرفتار کیا تھا۔

مزید :

قومی -