این اے 249ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن کا ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے انکار

این اے 249ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن کا ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے انکار
این اے 249ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن کا ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) الیکشن کمیشن پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ 249کے 21پولنگ سٹیشنز میں ووٹوں کی د وبارہ گنتی کرانے سے انکار کردیا۔
نجی ٹی وی92کے نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے امیدوار امجد آفریدی کی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات اور دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کرددی گئی ہے۔امجد آفرید ی نے 21پولنگ سٹیشنز کے نتائج پر اعتراض کیا تھا اور دھاندلی کی شکایت کرتے ہوئے تحقیقات کی درخواست کی تھی ۔درخواست ریٹرنگ افسر کی جانب سے مسترد کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی امیدوار امجد آفریدی کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیاتھا کہ 21پولنگ سٹیشنر کے فارم 45کے نتائج میں فرق ہے اور دو پولنگ سٹیشنز پر مخالف امیدوار نے دھاندلی کی ہے۔

مزید :

قومی -