سندھ حکومت کا کراچی ایکسپو میں قائم آئسولیشن سنٹر دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا کراچی ایکسپو میں قائم آئسولیشن سنٹر دوبارہ کھولنے کا فیصلہ
سندھ حکومت کا کراچی ایکسپو میں قائم آئسولیشن سنٹر دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کراچی ایکسپو سنٹرمیں قائم فیلڈ آئسولیشن سینٹر کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا ، ایکسپو سنٹر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لئے آئی سی یو اور ایچ ڈی یو قائم ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی ایکسپو سنٹر میں قائم فیلڈ آئسولیشن سینٹر کو دوبارہ کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے یہ فیصلہ کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافے کے باعث کیا ہے ، ٹاسک فورس کے اجلاس میں کراچی میں عارضی طور پر بند کیے گئے فیلڈ آئسولیشن سنٹرکو دوبارہ کھولنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

کراچی ایکسپو سنٹرمیں آئی سی یو اور ایچ ڈی یو قائم ہے جبکہ فیلڈ آئسولیشن سینٹر میں 12 وینٹی لیٹرز، 140 آکسیجن والے ایچ ڈی یو اور 500 سے زائد آئسولیشن بستروں کی سہولت موجود ہیں۔

خیال رہے مارچ کے ابتدائی دنوں میں کورونا کیسز میں کمی کے سبب کراچی ایکسپو میں قائم آئسولیشن سنٹرکو عارضی طور پر بند کردیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -