بلاول زرداری کے پاس بھٹو کا نام اور کام بیان کرنے کے علاوہ کچھ نہیں، شہباز گل

بلاول زرداری کے پاس بھٹو کا نام اور کام بیان کرنے کے علاوہ کچھ نہیں، شہباز گل
بلاول زرداری کے پاس بھٹو کا نام اور کام بیان کرنے کے علاوہ کچھ نہیں، شہباز گل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرا عظم کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول زرداری کے پاس بھٹو کا نام اور کام بیان کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نےبھٹو کے ویژن کے برعکس غریب کے منہ سے نوالہ چھینا،بلاول بھٹو1972سے نکلیں اور 2021 میں سندھ کے مزدور کی کیا حالت ہے وہ بتائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا احساس پروگرام غریب مزدور کی فلاح کا غماز ہے، گزشتہ سال احساس ایمرجنسی کیش کے تحت 144 ارب روپے کی تقسیم کیے گئے،رواں سال مزید 70 لاکھ خاندانوں کو رقم تقسیم کرنا فلاحی ریاست کا مشن ہے۔

مزید :

قومی -