اسلام آباد،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں سٹاف کی 50فیصد حاضری کے احکامات جاری

اسلام آباد،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں سٹاف کی 50فیصد حاضری کے احکامات جاری
اسلام آباد،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں سٹاف کی 50فیصد حاضری کے احکامات جاری

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس کے پھیلتے خطرات کے باعث ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں جوڈیشل افسران اورسٹاف کی 50 فیصدحاضری کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار نے50فیصد حاضری کے احکامات کا مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ کورٹس میں جوڈیشل افسران اورسٹاف 50 فیصدحاضری کی پالیسی پر عمل کریں گے، فیصلہکورونا سے بچاوَ کیلئے حکومتی اقدامات اور ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے،اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں میں ڈیوٹی پر موجود جوڈیشل افسران معمول کے کیسز کی سماعت کریں گے۔

مزید :

قومی -