بھارت کے ایک اور معروف اداکار کی کورونا کے باعث حالت خراب، آئی سی یو میں منتقل 

بھارت کے ایک اور معروف اداکار کی کورونا کے باعث حالت خراب، آئی سی یو میں ...
بھارت کے ایک اور معروف اداکار کی کورونا کے باعث حالت خراب، آئی سی یو میں منتقل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کے معروف اداکار ’’ انیرودھ دیو‘‘ کو آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیلی وڑن انڈسٹری کی اداکارہ آستھا چوہدری نے اپنے دوست انیرودھ دیو کے آئی سی یو میں منتقل ہونے کی اطلاع دی۔آستھا چوہدری نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’ہمارے دوست انیرودھ دیو کو دعاو¿ں کی بہت ضرورت ہے۔‘اداکارہ نے کہا کہ طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے انیرودھ دیو کو انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) منتقل کردیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنی مصروفیت سے تھوڑا وقت نکال کر ہمارے دوست کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔دوسری جانب انیرودھ دیو کے دوست اجے سنگھ چوہدری نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ بھوپال میں اداکار کا علاج جاری ہے، انہیں سانس لینے میں کافی دشواری محسوس ہورہی تھی اور اسی وجہ سے انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا۔
اجے سنگھ چوہدری نے کہا کہ اب انیرودھ دیو کی طبیعت میں آہستہ آہستہ بہتری آرہی ہے لیکن مکمل طور پر صحتیاب ہونے میں وقت لگے گا۔
خیال رہے کہ انیرودھ دیو جب بھوپال میں ایک ویب سیریز کی شوٹنگ کررہے تھے تو انہی دنوں ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کی اطلاع اداکار نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی۔ 

مزید :

تفریح -