این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی ،سعید غنی

 این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی ،سعید غنی
 این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی ،سعید غنی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ یقین ہے این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی ،مسلم لیگ(ن) والے اپنی بے نظمی کی وجہ سے ہارے ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہہمارے فارم 45ہمیں الیکشن کمیشن کی جانب سے نہیں دیئے گئے بلکہ ہمارے ایجنٹس نے دیے ہیں۔میں ریٹرنگ افسر کا دفاع نہیں کرتا،ن لیگ والوں کو درخواست دینے کا حق ہے۔یقین ہے ری پولنگ میں ن لیگ کو دوبارہ شکست ہوگی،اورمفتاح اسماعیل بری طرح ہاریں گے۔

مزید :

قومی -