وزیراعظم کی ایمانداری پر مخالفین بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے، گورنر پنجاب

وزیراعظم کی ایمانداری پر مخالفین بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے، گورنر پنجاب
وزیراعظم کی ایمانداری پر مخالفین بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے، گورنر پنجاب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ایمانداری پر مخالفین بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور سے صوبائی وزرا نے ملاقات کی ہے جس کے دوران عوامی مسائل کے حل پر گفتگو کی گئی ۔

 ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ عمران خان بطور وزیراعظم آئینی مدت پوری کریں گے۔ اپوزیشن کی منفی سیاست ہمیشہ ناکام ہوئی ہے جبکہ عوام کرپشن کے خلاف اور حکومتی بیانات کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کورونا کے خلاف ہر پاکستانی کو ذمہ داری پوری کرنا ہوگی تاکہ وباءپر جلد از جلد قابو پایا جا سکے۔

مزید :

قومی -