کورونا ٹیسٹ کے لیے لائے گئے دو ملزمان ہسپتال سے ہتھکڑیوں سمیت فرار

کورونا ٹیسٹ کے لیے لائے گئے دو ملزمان ہسپتال سے ہتھکڑیوں سمیت فرار
کورونا ٹیسٹ کے لیے لائے گئے دو ملزمان ہسپتال سے ہتھکڑیوں سمیت فرار

  

رحیم یار خان (ویب ڈیسک)  کورونا ٹیسٹ کے لیے لائے گئے دو ملزمان شیخ زاید ہسپتال سے ہتھکڑیوں سمیت فرار ہو گئے، ایس ایچ اور تھانہ ائیر پورٹ کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ کے دو ملزمان ریاض اور امان اللہ دریشک کو ہتھکڑیاں لگا کر کورونا ٹیسٹ کرانے کے لیے شیخ زاید ہسپتال لایا گیا تاہم پولیس اہلکاروں کی مبینہ غفلت سے ملزمان ہتھکڑیوں سمیت فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان کا تعلق راجن پور سے تھا اور وہ جسمانی ریمانڈ پر تھے، ملزمان موٹر سائیکل چوری اور رہزنی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -رحیم یارخان -