گوجرانوالہ، اغوا کا ڈرامہ رچا کر گھر والوں سے 80 لاکھ طلب کرنے والا ملزم گرفتار

گوجرانوالہ، اغوا کا ڈرامہ رچا کر گھر والوں سے 80 لاکھ طلب کرنے والا ملزم ...
گوجرانوالہ، اغوا کا ڈرامہ رچا کر گھر والوں سے 80 لاکھ طلب کرنے والا ملزم گرفتار

  

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) گوجرانوالہ میں اپنے اغوا کا ڈرامہ رچا کر گھر والوں سے 80 لاکھ روپے تاوان مانگنے والا ملزم پکڑا گیا،   نوکھر کا رہائشی نواز دو روز قبل گھر چھوڑ کر چلا گیا اور علی پور چٹھہ میں واقع ایک مسجد میں پناہ لے لی۔

جیو نیوز کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم نے بذریعہ ٹیلی فون گھر والوں کو بتایا کہ اسے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے، ملزمان رہائی کے لیے 80 لاکھ روپے مانگ رہے ہیں۔پولیس کے مطابق نواز کے گھر والوں نے تھانہ کوٹ لدھا میں اغوا کا مقدمہ درج کروایا تو پولیس نے تحقیقات کے بعد نواز کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نواز نےکاروبار کے لیے رقم مانگی لیکن گھر والوں کے انکار پر اپنے ہی اغوا کا ڈرامہ رچایا اور پکڑے جانے پر ملزم نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -گوجرانوالہ -