بھارت میں خاتون کی موت، دو روز تک ڈیڑھ سال کا بچہ اپنی والدہ کی میت کے پاس بھوکا پیاسا بیٹھا رہا

بھارت میں خاتون کی موت، دو روز تک ڈیڑھ سال کا بچہ اپنی والدہ کی میت کے پاس ...
بھارت میں خاتون کی موت، دو روز تک ڈیڑھ سال کا بچہ اپنی والدہ کی میت کے پاس بھوکا پیاسا بیٹھا رہا

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں  18مہینے کا بچہ ماں کی لاش کے پاس 2 دن تک بغیر کھائے پیئے بیٹھا رہا، بھارتی میڈیا کے مطابق شہری کورونا کے خوف کی وجہ سے بچے کو اٹھانے کو بھی تیار نہ تھے تاہم دو خواتین پولیس اہلکاروں نے بچے کو غذا فراہم کی۔

بھارتی شہر پونے میں کورونا کے خوف کی وجہ سے کوئی بھی شخص متاثرہ خاندان کی مدد کو تیار نہیں تھا جس پر مالک مکان نے پولیس کو فون پر اطلاع دی جس پر اہلکاروں نے پہنچ کر گھر میں ماں کی لاش کے پاس ہی بیٹے کو بیٹھا ہوا پایا۔خاتون پولیس اہلکار نے بتایا کہ بچہ بہت بھوکا تھا اس نے فوراً ہی دودھ پیا جبکہ اس کو تھوڑا بخار بھی تھا۔بعداذاں بچے کا سرکاری اسپتال سے کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جوکہ منفی آیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مرنے والی خاتون کا شوہر کام کے سلسلے میں ریاست اترپردیش گیا ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بچے کی ماں کا پوسٹمارٹم ہونے کے بعد موت کی وجہ سامنے آئے گی۔

مزید :

بین الاقوامی -