چلتی ایمبولینس سے مریض کی لاش سڑک پر جا گری، ویڈیو وائرل
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی یاست مدھیا پردیش میں ایک چلتی ایمبولینس سے کورونا مریض کی لاش سڑک پر جا گری جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ہسپتال میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو ایمبولینس کے ذریعے شمشان گھاٹ منتقل کیا جارہا تھا کہ جیسے ہی ایمبولنس ہسپتال سے باہر نکلی تو گاڑی کا دروازہ کھل گیا اور لاش سڑک پر گرِ گئی۔
ریاست مدھیا پردیش کے شہر وڈیشا میں چلتی ایمبولینس سے کورونا مریض کی لاش سڑک پر جا گری۔#IndiaNeedsOxygen #indianeedoxygen pic.twitter.com/8NH4xwe3TV
— Imran Zahir ᴵᶰˢᵃᶠᶤᵃᶰ (@ImranZahirShah) April 24, 2021
لوگوں نے انتظامیہ کی سنگین غلطی اور کورونا مریضوں سے روا رکھے جانے والے سلوک پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔