کراچی ضمنی انتخاب، مریم نواز شریف ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئیں ، مطالبہ کر دیا 

کراچی ضمنی انتخاب، مریم نواز شریف ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئیں ، مطالبہ کر ...
کراچی ضمنی انتخاب، مریم نواز شریف ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئیں ، مطالبہ کر دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف نے کراچی ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”جیت اگر شفاف ہے تو دوبارہ گنتی کروانے میں کسی جماعت کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ جیت کا مارجن چند سو ووٹ کا ہے اورمسترد شدہ ووٹ جیت کے فرق سے زیادہ ہیں، 5% سے کم فرق پر دوبارہ گنتی ہمارا قانونی و آئینی حق ہے۔چیف الیکشن کمشنر سے درخواست ہے کہ مسلم لیگ ن کو اس کا یہ حق دیں۔“

یاد رہے کہ کراچی ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے جبکہ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل دوسرے نمبر پر رہے ۔

مزید :

قومی -