این اے 249 ضمنی انتخاب، فواد چوہدری نے ن لیگ کے مفتاح اسماعیل کی ’ ہاں میں ہاں ‘ ملادی 

این اے 249 ضمنی انتخاب، فواد چوہدری نے ن لیگ کے مفتاح اسماعیل کی ’ ہاں میں ہاں ...
این اے 249 ضمنی انتخاب، فواد چوہدری نے ن لیگ کے مفتاح اسماعیل کی ’ ہاں میں ہاں ‘ ملادی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مفتاح اسماعیل کی حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ہے جس پر فواد چوہدری نے رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ ای سی پی نے حکم امتنا ع جاری کرکے یہ اچھا فیصلہ کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کاکہناتھا کہ این اے 249 میں ٹرن آوٹ بہت کم رہاہے اس لیے الیکشن کمیشن نے حکم امنتاع دے کر اچھا کیاہے ، اصلاحات کیلئے تیار نہیں تو روئیں بھی نہیں ، دوبارہ گنتی کی بجائے ری پولنگ ہونی چاہیے ، پیپلز پارٹی کے امیدوار کی جیت پر سب پارٹیوں نے تنقید کی ہے ۔
یاد ہے کہ لیکشن کمیشن نے این اے 249 کے انتخابی نتائج روکنے کا حکم دیتے ہوئے حکم امتناع جاری کر دیاہے ، مفتاح اسماعیل کی درخواست پر سماعت 4 مئی کو ہو گی ۔ الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔الیکشن کمیشن کا کہناتھا کہ دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلے کے بعد ہی ضمنی انتخاب کے نتائج جاری کیئے جائیں گے ۔

مزید :

قومی -